Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقف کی گمنام جائیداد کی رپورٹ پر 5 فیصد انعام

محکمے کے اہلکار یا رشتہ دار اس انعام کے حقدار نہیں۔ (فوٹو الریاض)
سعودی محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ جو شخص وقف کی گمنام جائیدادوں کی رپورٹ کرے گا اسے دریافت شدہ وقف کی جائیداد کی پانچ فیصد قیمت بطور انعام دی جائے گی۔
الوطن اخبار کے مطابق سعودی عرب میں مختلف مقامات پر اب تک وقف کی ایسی جائیدادیں اچھی خاصی تعداد میں موجود ہیں جو ریکارڈ پر نہیں ہیں۔ سعودی حکومت وقتا فوقتا عوام کی توجہ اس جانب مبذول کراتی رہتی ہے کہ وقف کی گمنام جائیدادوں سے متعلق معتبر معلومات فراہم کی جائیں۔
محکمہ اوقاف نے توجہ  دلائی ہے کہ وقف کی گمنام جائیداد کی اطلاع اگر محکمے کے  کسی اہلکار یا اس کے درجہ چہارم تک کے کسی رشتہ دار نے دی تو اسے یہ انعام نہیں دیا جائے گا۔ وہ انعام کی مذکورہ پیشکش سے خارج ہوں گے۔
محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ گمنام جائیداد پر مقرر انعام کارروائی مکمل ہونے کے بعد دیا جائے گا۔
سعودی محکمہ  اوقاف گمنام موقوفہ جائیدادوں کا پتہ لگانے اور ان کی قانونی کارروائی کے لیے سپیشل کمیٹی قائم کیے ہوئے  ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: