Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس کا فیصلہ دانشمندی پر مبنی ہے، ڈاکٹر منصور میمن

ریاض (ذکاء اللہ محسن) پاکستان کے مایہ ناز اور معروف کمیونٹی رہنما ڈاکٹر منصور میمن نے پانامہ پیپرز کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  عدالتی فیصلہ نہایت ہی دانشمندانہ اور دور رس نتائج کا حامل ہے ۔ اس فیصلے میں حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے بہت ہی اعلی قانونی اور سیاسی بصیرت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی آئی سے زیادہ امیدیں نہیں لگانی چاہئیں اس کے لیے 60 روز ناکافی ہیں۔ اس فیصلہ کو باریک بینی سے اور کھلے دل و دماغ سے قبول کرنا چاہئے۔یہ فیصلہ عدالتی تاریخ میں مختلف نوعیت رکھتا ہے ۔ نہ تو اس کے نتیجے میں الزامات کی بنیاد پر کسی منتخب وزیراعظم کو فارغ کر دیا گیا اور نہ کسی کا عدالتی قتل ہوانہ ڈکٹیٹر شپ کے نظریہ ضرورت کی حمایت کی گئی ۔
 

شیئر: