Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی موت کا شکار ہونے والی لڑکی کے اعضا کی بدولت پانچ مریض بچ گئے

جذبہ ایثار پر لڑکی والد کو توکلنا ایپ پر خصوصی سٹیٹس دیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی پیوندکاری مرکز کے سربراہ ڈاکٹر طلال القوفی نے کہا ہے کہ دماغی موت کا شکار ہونے والی ایک سعودی لڑکی کے اعضا سے پانچ مریضوں کی جان بچائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر طلال القوفی نے بتایا کہ ’متوفی لڑکی کے والد نے اپنی خوشی سے بیٹی کے اعضا عطیہ کیے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جب دماغی موت کا شکار ہونے والی لڑکی کے والد سے ان کے اعضا عطیہ کرنے کی بات ہوئی تو سب ان کا جذبہ ایثار دیکھ کر حیران رہ گئے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’متوفی کا دل ایک 10 سالہ لڑکی کو دیا گیا ہے جبکہ گردہ ایک 14 سالہ لڑکے کو عطیہ کیا گیا ہے جبکہ پھیپھڑے اور کلیجہ تین بالغ مریضوں کو دیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ وزارت صحت نے لڑکی کے والد کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے  توکلنا ایپ میں انہیں خصوصی سٹیٹس دیا ہے۔
 

شیئر: