Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آئندہ ماہ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان

اکتوبر سے مملکت بھر میں موسم بہتر ہوجائے گا۔ (فوٹو الاخباریہ)
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ مملکت میں گرمی کی شدت میں کمی کا سلسلہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل العقیل نے کہا کہ اس وقت 16 راڈارمملکت میں موسمی حالات کی نگرانی کررہے ہیں۔ آپریشن روم چوبیس گھنٹے موسم کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کے حوالے سے جو بھی اپ ڈیٹ وہ میڈیا اور ویب سائٹس کے ذریعے عوام تک پہنچائی جاتی ہیں۔
تجزیہ کارعقیل العقیل نے مزید بتایا کہ ستمبر میں مملکت کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں کچھ  کمی آنا شروع ہوگی اور اکتوبر سے مملکت کے باقی علاقوں کا موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں موسم خزاں ہر سال ستمبر سے شروع ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ینبع میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
دمام میں 42، ریاض، جدہ اور تبوک میں درجہ حرارت 40، طائف میں 35 اور سب سے کم درجہ حرارت ابہا، الباحہ میں درجہ حرارت 28 تک رہنے کی توقعات ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: