Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سانپ اور خطرناک جانور خواتین بھی پال سکتی ہیں‘

سانپ پالنے کی شوقین سعودی خاتون سھی الزھرانی نے الاخباریہ کو اانٹرویو دیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے خطرناک سانپ پالنے کی ماہر سعودی خاتون ’سھی الزھرانی ‘ کا کہنا تھا کہ ’سانپ اس وقت حملہ کرتا ہے جب تک اسے یہ یقین ہو جائے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے‘۔  
سھی الزھرانی کا مزید کہنا تھا کہ’ سانپوں کی نفسیات بڑی عجیت ہوتی ہے آپ کے سامنے آتے ہی حملہ کرنے کی کوشش کرے گا مگرجب اسے یہ یقین ہوجائے کہ آپ سے اسے کوئی نقصان نہیں ہوگا تو وہ آرام سے اپنی راہ لے لیتا ہے‘۔ 

قطعی طور پر سانپوں سے خوف محسوس نہیں ہوا(فوٹو ٹوئٹر)

ایک سوال کے جواب میں سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ’ مجھے قطعی طور پر سانپوں اور اسی قبیل کے حشرات الارض سے خوف محسوس نہیں ہوا ،جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سانپ یا خطرناک جانور صرف مرد ہی پال سکتے ہیں وہ غلطی پرہیں‘۔ 
’سانپوں کو پالنے کے لیے پہلے ان کے زہرکے بارے میں ہرطرح کی معلومات حاصل کرلی جائیں کیونکہ عربی کوبرا کا زہرانتہائی خطرناک ہوتا ہے جو انسان کے اعصابی نظام کو لمحوں میں تباہ کردیتا ہے۔ اس شوق کو اپنانے سے قبل اپنے قابلیت اورواقفیت میں اضافہ کرنا ضروری ہے‘۔  

شیئر: