Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمان احمد کی بہن کے الزامات پر ڈاکٹروں کا احتجاج

ممبئی .... دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان احمد کا سی ٹی اسکین ہوا جس کے بعد معلوم ہوا کہ اسے نہ تو کوئی فالج کا دورہ پڑا ہے او رنہ ہی کوئی اور خرابی پیدا ہوئی ہے۔ مصری خاتون کو تین ماہ قبل علاج کیلئے ممبئی کے اسپتال لایا گیا تھا اور انکی بہن شمائما نے الزام لگایا تھا کہ ایمان احمد کی صحت بگڑتی جارہی ہے اور انکے دماغ میں خون کا لوتھڑا جمع ہوگیا ہے جبکہ تشنج کے دورے بھی پڑے ہیں۔ دریں اثناءشمائما کے الزامات کے بعد ایمان کا علاج کرنے والے 13ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ وہ اب اسکا علاج” نہیں“ کرینگے۔ اب صرف ضرورت کے وقت ہی علاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شمائما نے جو الزامات لگائے وہ ہم پر انگلی اٹھانے کے مترادف ہیں۔ جہاں تک سی ٹی اسکین کی رپورٹ کا تعلق ہے تو پتہ چلتا ہے کہ علاج کرنے والی ٹیم کا موقف درست ہے کہ ایمان کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور اسے کوئی مسائل نہیں۔

شیئر: