Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غار حرا ثقافتی‘ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں

نیا ٹریک کھولے جانے کے بعد پرانا راستہ بند کردیا جائے گا۔ (فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں واقع غارحرا کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی زائرین کےلیے ’حرا ثقافتی‘ منصوبہ کھول دیاجائے گا۔ 
سبق نیوز کے مطابق ترقیاتی منصوبہ 67 مربع میٹرپرمحیط ہے۔ منصوبے کے مکمل ہونے سے غارحرا جانے والے زائرین کوسہولت ہوگی۔ 
ترقیاتی منصوبے کے تحت جبل النور پرجانے کےلیے شٹل سروس کا ٹریک بنایا گیا ہے جس سے جبل النور پرجانا آسان ہوجائے گا۔
نیا ٹریک کھولے جانے کے بعد پرانا راستہ بند کردیا جائے گا۔ 
حرا منصوبے کے تحت بنائے جانے والے راستے میں معلوماتی بورڈزلگائے گئے ہیں جبکہ کچھ دیرآرام کرنے کے لیے خصوصی مقامات بھی بنائے گئے ہیں۔ 

شیئر: