Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی خواتین کو رہائش دینے پر سعودی گرفتار

خواتین کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے تہامہ عسیر میں سپیشل فورس نے ایتھوپیا کی 6 درانداز خواتین کو مکان کرایے پر دینے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق ایتھوپیا کی چھ درانداز خواتین کو بھی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
عسیر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’جو شخص بھی دراندازی میں سہولت دے گا، دراندازوں کو اندرون ملک ٹرانسپورٹ مہیا کرے گا، ان کی رہائش کا بندوبست کرے گا یا انہیں کسی بھی شکل  میں کوئی تعاون دے گا تو اسے پندرہ برس قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔
’ ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش کے لیے فراہم کیے جانے والے مکان کو ضبط کرلیا جائے گا اور ایسا کرنے والے کی تشہیر بھی ہوگی‘۔ 

شیئر: