Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے تین علاقوں میں منگل سے درجہ حرات میں کمی

رواں ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت میں کمی جاری رہے گی ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کےموسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  منگل 13 ستمبر سے سعودی عرب کے تین علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ ’تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں میں منگل سے درجہ حرارت میں واقع کمی ہونے لگے گی اور رواں ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت میں کمی جاری رہے گی‘۔ 
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ تینوں علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 16 سے 18 سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے‘۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ پیر کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ حفر الباطن میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت ابھا اور باحہ شہروں میں 17 سینٹی گریڈ درجہ  حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

شیئر: