Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے کی اقامے میں تبدیلی، وائرل وڈیو پر محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت

وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری نہیں دی( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے کو باقاعدہ اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرانے کے لیے کیا کارروائی کرنا ہوگی اورکون سی دستاویز درکار ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری سے متعلق وائرل وڈیو کے حوالے محکمہ پاسپورٹ سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ’موجودہ نظام کے مطابق وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی اجازت نہیں ہے‘۔
’وزارت داخلہ نے اس کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس کے برخلاف جو دعوی کیا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے‘۔
یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 18 برس سے کم عمر کے بچوں کے وزٹ ویزے کو ایسی صورت میں اقامے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کے والدین مملکت میں باقاعدہ اقامے پر ہوں۔

شیئر: