Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڑنے والی اسکرین تیار

ٹوکیو - - - - - -دنیا کی مختلف چیزو ںکی طرح ٹیلیویژن اسکرین وغیرہ بھی مسلسل تغیر کے مراحل سے گزر رہی ہیں اور آئے دن نئی نئی اقسام کی اسکرینوں کے بارے میں ہمیں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ اب ایک جاپانی فرم نے اسی شعبے میں مزید پیشرفت دکھاتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ اس نے اڑنے والی اسکرین تیار کی ہے جسکی مدد سے اشتہارات وغیرہ آسمان پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔ آسمانوں پر نظرآنے والی ان اسکرینز پر جاری پروگرام دیکھنے سے یہ اندازہ ہوگا کہ تمام تصاویر متحرک ہیں مگر حقیقت میں ا یسا نہیں ہوگا۔ وہ چونکہ ایل ای ڈی فریم سے آراستہ ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے محور پر افقی انداز میں تیزی سے گردش کرتی رہتی ہیں اور یہ رفتار اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ چیزیں ساکت نظر آتی ہیں۔ اسکرین کی تیاری میں ایل ای ڈی کی پٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔ اسکے فریم کا انتہائی قطر 34انچ ہوگا اور مجموعی وزن 7پاؤنڈ کے قریب رہیگا جبکہ اسکا ڈسپلے 144پکسل بلند اور 136چوڑا ہوگا۔ واضح ہو کہ اسے سائنسدانوں نے ڈوکو مو کا نام دیا ہے او راسے تیار کرنے کا دعویٰ کرنے والی جاپانی کمپنی کا کہناہے کہ اسے ایسی بہت سی شکایات ملتی رہتی تھیں جن میں لوگ کچھ بلندی پر اپنے اشتہارات اور دیگر چیزیں دیکھنا پسند کرتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اڑنے والی اس اسکرین کی پہلی نمائش 29اپریل کو موکوہاری میسے شہر میں منعقدہ نیکو نیکو چوکائیگی نامی کانفرنس کے دوران کی جائیگی۔

شیئر: