Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڑان کا افتتاح ، ہوائی چپل والے بھی نظر آئیں گے، مودی

نئی دہلی ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’اڑے دیش کا عام ناگریک‘‘(اڑان) اسکیم کا افتتاح کردیاشملہ ، دہلی ، کڑپہ، حیدرآباد اور ناندیڑ ،روٹس پر شروع میں 3ابتدائی پروازیں لانچ کی گئی ہیں۔وزیر اعظم نے ان پروازوں کا افتتاح ہل اسٹیشن سے دہلی آنیوالی پروازوں کا کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب ہوائی سفر میں ہوائی چپل والے بھی نظر آئیں گے۔اڑان اپنی نوعیت کی واحد اسکیم ہے جس کے ذریعے ریاست کے مختلف شہروں کو مارکیٹ کی بنیاد پر اس میکنیزم میں لایا جائے گا۔یہ اسکیم سول ایوی ایشن پالیسی کا ایک حصہ ہے اس کا اعلان 15جون 2016کو کیا گیا تھا۔ 500کلو میٹر یعنی ایک گھنٹے کے سفر کا کرایہ محض ڈھائی ہزار روپے ہوگا۔ہیلی کاپٹر سے 30منٹ کیلئے سفر کا بھی اتنا ہی کرایہ لیا جائیگا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے 27تجاویز کی منظوری دی ہے جس کے تحت 70ہوائی اڈوں کا استعمال ہوگا۔ان میں سے 24ایئرپورٹ مغربی ریجن ،17شمالی ،11جنوبی ،12مشرقی اور 6ایئرپورٹ شمالی مشرقی علاقوں کے ہیں۔ان 27تجاویز کے تحت 22ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2ریاستوں کو آپس میں جوڑا جائے گا۔اس اسکیم میں اسپائس جیٹ ،ٹربو میگا ایئر ویز ، ایر دکن اور ایئر اوڈیشہ کو شامل کیا گیا ہے۔اسکیم کے تحت طیاروں میں نشستوں کی تعداد 19سے 78تک ہوگی۔ہر پرواز میں 50فیصد نشستیں اڑان اسکیم کے تحت آئیں گی اور ان کا فی گھنٹے کرایہ 2500روپے ہوگا۔

شیئر: