Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک کے مالیاتی اداروں اور سینٹرل بینکوں کے گورنرز کا اجلاس 

اجلاس کا موضوع ‘سینٹرل بینکوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی اور مالیاتی نظام کا مستقبل‘ ہے(فوٹو الیوم)
عرب ممالک کے مالیاتی اداروں اور سینٹرل بینکوں کے گورنرز کا 46 واں اجلاس اتوار18 ستمبرکو ہوگا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس کی سرپرستی کریں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر ایک ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا کیا ہے۔ اجلاس کا موضوع ‘سینٹرل بینکوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی اور مالیاتی نظام کا مستقبل‘ ہے۔
سعودی خبرساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اجلاس میںعالمی مالیاتی فنڈ اور مالیاتی استحکام کونسل کے عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔ عالمی اداروں اور بین الاقوامی سینٹرل بینکوں کے ماہرین کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ 
سعودی سینٹرل بینک کے گورنر ڈاکٹر فہد المبارک نے کہا ہے کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اجلاس کی سرپرستی قبول کرنا ہمارے لیےاعزاز ہے۔ وہ ہمیشہ مشترکہ عرب جدوجہد کو کامیاب بنانے کے خواہش مند رہتے ہیں اوردرکار سہولتیں فراہم کرتے ہیں‘۔ 
ڈاکٹر فہد المبارک نے کہا کہ ’یہ اجلاس مالیاتی و اقتصادی شعبوں میں رونما ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں کے ماحول میں ہورہا ہے۔ تبدیلیاں علاقائی سطح پر بھی ہورہی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی مختلف تبدیلیاں نظر آرہی ہیں‘۔  
سینٹرل بینکوں اورعرب مالیاتی اداروں کے گورنرز متعدد اہم موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ اہم ترین عالمی افراط زر کی لہر اور عرب ممالک کی مالیاتی پالیسی پر اس کے منفی اثرات ہوگا۔
اس کے علاوہ مالیاتی شعبے اور بینک خدمات پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا موضوع پر ایجنڈے پر ہے جبکہ گرین فنڈنگ کی جہت میں تبدیلی کے چیلنج اور سبسڈی اٹھائے جانے کے بعد بینک شعبے کے یہاں سرمائے کے نظام کی تنظیم نو بھی ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔ 

شیئر: