Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک مارکیٹ، 181 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی سٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات سعودی مارکیٹ پر پڑے ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
 سعودی سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں بدھ کو کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی سٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات سعودی مارکیٹ پر پڑے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس (تاسی)  1.58 فیصد کم ہوکر 11893 پوائنٹس پر آگیا۔ 
 سعودی مارکیٹ میں 121.83 ملین شیئرز کا لین دین 5.45 ارب ریال میں ہوا۔ 181 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔سعودی فرانسی بینک سرفہرست رہا جس  کے شیئرکی قیمت 4.86 فیصد کم ہوئی ہے۔
دوسری جانب 25 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ الوطنیہ للتعلیم کے شیئر کی قدر سب سے زیادہ رہی۔ اس کی قیمت میں 3.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی مارکیٹ میں سب سے زیادہ  شیئرز کا لین دین الراجحی، تکافل الراجحی، بوپا العربیہ، پٹرورابغ اور سابک کا ہوا جبکہ پٹرورابغ، الراجحی، تکافل الراجحی، الانما اور آرامکو کے شیئرز سب سے زیادہ فروخت کیے گئے۔ 
مالیاتی منڈیوں کے  تجزیہ کار حمد العلیان نے کہا ہے کہ’بدھ کو سعودی  سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ سرمایہ کاروں کے ذہنی اثر کا نتیجہ  ہے۔  سرمایہ کاروں نے شیئرز کے سودے جن بنیادوں پر کیے ہیں ان کا کوئی جواز نہیں‘۔ 
حمدالعلیان نے کہا کہ’ امریکہ کے مقابلے میں سعودی عرب میں افراط زر کے اعدادوشمار میں بڑا فرق ہے۔ سعودی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق سعودی معیشت میں اچھی شرح نمو ہے۔ وال سٹریٹ اور سعودی سٹاک مارکیٹ کی سرگرمیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا کوئی جواز نہیں ہے‘۔

شیئر: