Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبدالکریم بن سعود انتقال کرگئے

سعودی عرب کے حکمراں خاندان آل سعود سے نسبت رکھنے والے شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کا جمعرات  کو انتقال ہوگیا۔ 
سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا  ہے کہ شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گی۔ 
ایوان شاہی نے بیان کا اختتام  شہزادہ عبدالکریم کے لیے دعائیہ کلمات پر کیا کہ اللہ تعالی ان کے ساتھ فضل و کرم کا معاملہ  فرمائے۔ ان کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے۔ 
شہزادہ عبدالکریم سعودی عرب کے دوسرے فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز کے 49 ویں بیٹے  تھے۔ ان کی والدہ شہزادی سارہ بنت ماضی آل غانم  الفھری القحطانی تھیں۔ یہ  1960 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پرائمری، مڈل اور ثانوی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی تھی اعلی تعلیم کے لیے امریکہ گئے تھے لیکن تعلیم مکمل نہیں کرسکے تھے۔ 

شیئر: