واشنگٹن .... سائنسدانوں نے کہا ہے کہ مریخ پر جانے والے لوگ وہاں کی اپنی مٹی سے بنائی گئی اینٹوں کے مکان میں ہی رہائش اختیار کرسکیں گے۔ ان اینٹوں کو بھٹے پر پکانا نہیں پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف چھوٹی اینٹیں ہی وہاں بنانا ہونگی۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق سرخ سیارے پر پہنچنے والوں کو کسی قسم کا اوون یا اضافی تعمیراتی مشینری کی ضرورت نہیں پڑیگی بلکہ مریخ کی مٹی سے ہی اینٹیں تیار کرنا ہونگی اور اس مٹی کو انہیں پریشر دینا ہوگاا۔ اتنا پریشر جتنا ہتھوڑی کی مدد سے دیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے مٹی سے اینٹ بنانے کی تکنیک بھی تیار کرلی ہے۔ انکا کہناہے کہ یہ اینٹیں فولاد سے زیادہ مضبوط ہونگی۔ ناسا 2033ءتک سرخ سیارے پر انسان بردار مشن بھیجنا چاہتا ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ کے مصنف پروفیسر یو کیاو کا کہناہے کہ مریخ پر جانے والے لوگ بلاشبہ دلیر ہونگے۔