Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشینی ادائیگی کے نظام کی خلاف ورزی پر ’کارروائی ہوگی‘

وزرائے تجارت و بلدیات کو کارروائی کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے (فوٹو: اخبار24(
سعودی حکومت نے کاروباری مراکز میں مشینی ادائیگی کے نظام کی خلاف ورزیوں کا چارٹ اور ان پر سزاؤں کے ضوابط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی حکومت نے وزرائے تجارت و بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کو ہدایت دی ہے کہ ’وہ کاروباری مراکز میں مشینی ادائیگی کے نظام  پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اوراس کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف مقررہ لائحہ عمل کے مطابق کارروائی کا طریقہ کار مقرر کریں.‘
’دونوں وزارتیں مشینی ادائیگی کی خلاف ورزیوں کا چارٹ تیار کریں اور خلاف ورزیوں پر مقررسزاؤں کے نفاذ کے ضابطے بنائیں۔‘
سعودی حکومت نے وزارت تجارت اور وزارت بلدیات کے وزرا سے کہا ہے کہ وہ فیصلے پرعمل درآمد کرانے والے اداروں کے نام بھی متعین کریں۔
 متعلقہ ادارے کاروباری مراِکز میں مشینی ادائیگی کے وسائل مہیا کریں اور تمام اداروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ 90 روز کے اندر فیصلے پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔
سرکاری فیصلے میں کہا گیا کہ متعلقہ ادارے کاروباری مراکز پر یہ بات واضح کردیں کہ انہیں مشینی ادائیگی کے انتظامات کرنا ہیں اوراس حوالے سے وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور انسداد تجارتی پردہ پوشی کے قومی پروگرام کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔
اگر کسی بھی ادارے کو مشینی ادائیگی کے نظام پرعمل درآمد میں کوئی مشکل یا رکاوٹ پیش آئے یا فیصلے پرعملدرآمد میں کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو دونوں اداروں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: