Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب سے مزید امداد کراچی پہنچ گئی

سعودی عرب سے اب تک 9 پروازوں کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد پہنچ چکی ہے (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سعودی عرب سے نویں ریلیف پرواز کراچی پہنچ گئی۔ 
جے آئی اے پی پر شاہ سلمان ریلیف کے سربراہ نے طیارے کا استقبال کیا۔
 این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاکستانی آرمی کی فائیو کور کے افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا جس کے تحت امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے۔
گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں تعینات سعودئ سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا تھا کہ ’پاکستان کو امدادی سامان پہنچانے والا اولین ملک سعودی عرب ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم چار مختلف قسم کے پلان پر کام کر رہے ہیں جس میں سب سے پہلا غذا اور رہائش کی فراہمی ہے۔‘
’دوسرا پلان امدادی سامان کی فراہمی کے لیے فضائی پل ہے جس میں متاثرین کی ضرورتیں پوری کی جائیں گی۔‘

شیئر: