Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوم ڈلیوری سروس کی 27 گاڑیاں چوری کرنے والا مقامی شہری گرفتار

ہوم ڈلیوری سروس کے نمائندوں سے رقم چھیننے میں بھی ملوث ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ای پلیٹ فارم ہیک کرکے ہوم ڈلیوری سروس کی 27 گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مقامی شہری نے ہوم ڈلیوری سروس کے نمائندوں سےرقم چھیننے میں بھی ملوث ہے۔
ریاض پولیس نے بتایا کہ’ مقامی شہری ہوم ڈلیوری سروس ڈرائیووں کو معذور ہونے کا تاثردے کر انہیں اپنے جھانسے میں لے کر واردات کررہا تھا۔ آن لائن سامان فروخت کرنے والے اداروں سے اشیا منگوا کر ان کی قیمت ادا نہیں کی جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ’ ملزم ہوم ڈلیوری سروس کے کئی نمائندوں کو لوٹ چکا تھا۔ اس نے دو ہیلتھ سینٹرزسے مہریں بھی چوری کیں تاکہ فارمیسی سے ڈاکٹری نسخے کے بغیر دوائیں لے سکے۔ ہیلتھ سینٹر کی مسروقہ مہریں اسی کام کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں‘۔ 
پولیس کے مطابق ’ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیاہے‘۔

شیئر: