Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس سال یا زیادہ عمر کے سعودی بچوں کے پاسپورٹ کے لیے فنگر پرنٹس لازمی

پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے لیے پیشگی بکنگ بھی ضروری ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ سعودی شہری اپنے دس سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاسپورٹ فنگر پرنٹس کے بغیر جاری کراسکتے ہیں اور نہ تجدید کراسکتے ہیں۔ پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے لیے فنگر پرنٹس ضروری ہیں‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ’ پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے لیے احوال مدنیہ جانے سے قبل پیشگی بکنگ ضروری ہے۔ آن لائن اس کی سہولت موجود ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ’ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کی کارروائی آن لائن کرائی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں نیشنل ایڈریس (سبل) کے ذریعے پاسپورٹ ڈاک کے ذریعے بھی گھر یا دفتر منگوایا جاسکتا ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ’ تمام شہری مملکت کے اندر اور باہر پاسپورٹ کی حفاظت کریں۔ کسی کو پاسپورٹ دیں اور نہ اس حوالے سے لاپروائی برتیں اور نہ ہی غیر محفوظ جگہ پر پاسپورٹ رکھا جائے‘۔

شیئر: