Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں خواتین فورم کی جانب سے رنگا رنگ سمر فیسٹول

(ریاض (ذکاءاللہ محسن
 سیدات ریاض کی جانب سے رنگا رنگ سمر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر ممالک کی خواتین نے بھی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقعہ پر سمر فیسٹیول کی آرگنائزر فرح عبداللہ، ام ابراہیم قریشی نصرت خان اور منزہ اختر نے بتایا کہ ان کا مقصد ہے کہ خواتین کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ کھیل کھیل کے دوران روز مرہ زندگی کے کاموں میں حصہ لیکر اپنی کارکردگی کو بہتر بھی بنا سکتی ہیں جبکہ ان میں ایک نیا جوش و جذبہ بھی بیدار ہو سکتا ہے۔تقریب میں شریک خواتین نے مزیدار بریانی بنانے کے مقابلے میں حصہ لینے کے علاوہ سلاد اور کیک بنانے کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا جبکہ میک اپ کرنے کے مقابلے میں خواتین نے جوش وخروش سے حصہ لیا،پروگرام کو ا سپانسر کرنے والی خواتین میں صائمہ جنید، عائشہ اقبال، افراء عمر، اور چندہ علی نے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ خواتین کی بہتری کے لئے خصوصی طور پر کام کیا جاے اور یہی وجہ ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جاے، خواتین کے سمر فیسٹیول کی چیف گیسٹ ڈاکٹر حنا عنبرین طارق تھیں ان کے علاوہ بلقیس صفدر، ام ریاض ساجدہ چوہدری، ارم عامر شہزاد، تسنیم امجد نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جنہوں نے اپنی جانب سے مقابلوں میں جتنے والی خواتین کو تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹرحنا عنبرین طارق کا کہنا تھا کہ یہ بڑا خوش کن امر ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی خواتین منظم ہیں اور ہر موقعے کی مناسبت سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، آج کی خواتین زندگی کے تمام شعبہ جات میں اپنی طاقت کا لوہا منوا چکی ہے،خواتین معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو نسلوں کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ کردار ادا کرتی ہیں۔

شیئر: