Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سرزمین کی طرف سے سرکردہ افراد کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض ( ذکاءاللہ محسن) پاک سرزمین پارٹی ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر کی جانب سے تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے حافظ عبدالوحید، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا، جمعیت اہلحدیث کے فیصل علوی، جمعیت علماءاسلام کے مولانا ہمایوں محسود، مسلم لیگ کے صدر خالد اکرم رانا، حلقہ فکروفن کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری اوربابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کے علاوہ تمام پارٹیوں کے دیگر اہم ارکان بھی شامل تھے۔ اس موقعہ پر پاکستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان کے حالات کے متعلقہ گفتگو کی گئی۔تمام پارٹیوں کے عہدیداروں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو جلد از جلد دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا دلایا جانا چاہئے اور ملک کے اندر انتہا پسند عناصر کو بھی کیفر کردار تک پہنچا کر پاکستان میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا چاہئے۔دہشت گرد تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان کی گرفتاری اہم کامیابی ہے اور اس کے انکشافات سے یہ عیاں ہو چکا ہے کہ ہند، پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات کروا کر ہمارے معصوم لوگوں کا خون بہا رہا ہے۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھا کر ہند کا چہرہ بے نقاب کرے اور اقوام عالم کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہئے۔حنیف بابر اور ڈاکٹر مجاہد کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ پورے پاکستان میں پاک سرزمین پارٹی کی آواز پر لوگ جمع ہو رہے ہیں۔سید مصطفی کمال اور انیس قائمخانی نے لوگوں کو سبز ہلالی پرچم کے نیچے کھڑا ہونے کی دعوت دی ہے کیونکہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی اور اس کی مضبوطی کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم یک جان ہوں۔ تقریب کے آخر میں فیصل علوی نے دارالسلام کی جانب سے حنیف بابر کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔
 
 
 
 
 

شیئر: