Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے افواج کے کمانڈروں اور اعلی عہدیداروں کی ملاقات 

 وزیر دفاع مقرر کرکے اعلی قیادت نے بھروسہ کیا، یہ اعزاز کی بات ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ریاض میں سعودی افواج کے کمانڈروں اور وزارت کے اعلی عہدیداروں نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ ‘ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر دفاع مقرر کرکے جو بھروسہ کیا ، یہ اعزاز کی بات ہے اور اس پر اپنی قیادت کا  شکر گزار ہوں۔  دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے اسلام، ملکی قیادت اور وطن عزیز کی خدمت کی توفیق دے اور فرائض منصبی کی ادائیگی میں مدد کرے‘۔ 
شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ’ولی عہد  نے جب سے وزارت دفاع کا منصب سنبھالا تھا تب سے انہوں نے وزارت دفاع پر بڑی توجہ دی۔ اس کا نتیجہ وزارت دفاع کی تجدید کے پروگرام کی صورت میں سامنے آیاہے‘۔

بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہ اور اعلی کمانڈر موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

’اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ  ولی عہد وزارت دفاع کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ  عسکری ارتقا اعلی معیار کے مطابق ہو اور وزارت دفاع کے تمام شعبے اعلی معیار کے ہوں‘۔ 
سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ ’وزارت دفاع  اس راستے پر چلتی رہے گی جو ولی عہد نے اس کے لیے منتخب کیاہے۔ چاہتے ہیں کہ وزارت دفاع جدید تر ہو پیشہ ور عسکری افواج کی مالک ہو‘۔  
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل فیاض الرویلی، مشترکہ افواج  کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مطلق الازیمع، معاون وزیر دفاع طلال العتیبی اور بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہ اور اعلی کمانڈر موجود تھے۔

شیئر: