Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کارکن ابشر اکاؤنٹ میں نیا موبائل نمبر کیسے درج کرائیں؟

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات کی جملہ سروسز ابشر پورٹل سے مربوط ہیں۔ (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  جسے عربی میں ’ادارہ جوازات‘ کہتے ہیں کے ذمہ غیرملکی کارکنوں کے رہائشی پرمٹ کا اجراو تجدید کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ذمے کارکنوں کے ورک پرمٹ کا اجرا وتجدید ہے۔
مملکت میں وزارت داخلہ کی ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کےلیے ابشرپورٹل کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ابشرپورٹل پراکاؤنٹ بنانا ہر ایک کے لیے لازمی ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جملہ سروسز ابشر پورٹل سے مربوط ہیں۔  
 جوازات کے ’ابشر‘ اکاؤنٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا ’خروج نہائی کےلیے گاڑی اپنے نام سے ہٹانا لازمی ہے، میرے نام پرانی وناکارہ گاڑی رجسٹرڈ ہے جبکہ اس کی نمبرپلیٹیں چوری ہوگئی ہیں۔ گاڑی کس طرح اپنے نام سے ہٹائی جائے؟ 
جوازات کے ابشر پورٹل پرکہا گیا کہ’ قانون کے مطابق غیرملکی کارکن کا فائنل ایگزٹ یعنی خروج نہائی اس وقت تک نہیں لگایا جاسکتا جب تک اس کے نام پرکوئی گاڑی رجسٹرہویا ٹیلی فون وموبائل کا بل یا دیگر واجبات کی ادائیگی باقی ہو‘۔ 
گاڑی کی رجسٹریشن کینسل کرانے حوالے سے ابشر پورٹل کے مطابق چوری شدہ نمبرپلیٹ کے بارے میں فوری طورپرپولیس کومطلع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ 
پولیس رپورٹ درج کرائے جانے کے بعداس کی کاپی کے ساتھ محکمہ ٹریفک پولیس میں جمع کرائی جائے جہاں سے ناکارہ گاڑی کی رجسٹریشن کینسل کرانے کی کارروائی کی جاتی ہے۔ 
یاد رہے ناکارہ گاڑی کی رجسٹریشن کینسل کرانے کے لیے گاڑی کو مخصوص یارڈ میں جمع کرانا ہوتا ہے جو گاڑیوں کو تلف کرنے کے ادارہ کی جانب سے باقاعدہ لائسنس یافتہ ہوں۔ 
 یارڈ میں گاڑی دینے کے بعد وہاں سے حاصل شدہ کمپیوٹرائز رپورٹ محکمہ ٹریفک کے سسٹم میں خود کارطریقے سے پہنچ جاتی ہے جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کینسل کردی جاتی ہے۔ 

جوازات کے پورٹل ’ابشر‘ پراکاؤنٹ بنانا سب کےلیے ضروری ہوتا ہے ( فائل فوٹو ایس پی اے)

جوازات ٹوئٹرپرایک سوال میں دریافت کیا گیا کہ’ابشراکاؤنٹ میں درج نمبربند ہوگیا اس لیے مجھے دوسرا نمبرجاری کرانا پڑا، نئے نمبرکو ابشر میں کس طرح درج کیاجائے؟ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ’ ابشراکاؤنٹ میں نمبرتبدیل کرنے کےلیے ٹول فری نمبر920020405 پرکال کریں جہاں موجود ٹیکنیکل عملہ آپ کی مدد کےلیے موجود ہوگا‘۔ 
واضح رہے جوازات کے پورٹل ’ابشر‘ پر اکاؤنٹ سب کےلیے بنانا ضروری ہوتا ہے۔ اکاؤنٹ بنانے کے لیے ایسے موبائل نمبرکی ضرورت ہوتی ہے جو اکاؤنٹ ہولڈر کے اقامہ پرجاری کرایا گیا ہو۔ 
ایسا موبائل نمبرجو اقامہ پرجاری نہیں کرایا گیا یا کسی دوسرے کا موبائل نمبر ابشر پورٹل میں درج نہیں کرایا جاسکتا کیونکہ ابشر پورٹل پرلاگ ان کرتے وقت موبائل پرون ٹائم اسپیشل کنفرمیشن کوڈ ارسال کیاجاتا ہے جسے ابشر پورٹل میں لاگ ان کرتے وقت درج کرانا ہوتا ہے۔

شیئر: