مکہ، السیل روڈ پر مسافر بس حادثے کا شکار، 38 زخمی
ہلال احمر کے آپریشن روم کو حادثے کی اطلاع ملی تھی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، السیل روڈ پر اتوار کو مسافر بس کے حادثے میں 38 مسافر زخمی ہو ئے ہیں۔
سعودی ہلال احمر طائف نے کہا ہے کہ 27 مسافروں شدید زخمی ہیں۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے۔
ہلال احمر کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ طائف میں آپریشن روم کو جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی ٹیمیں فوری طور پرروانہ کی گئیں۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ 8 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ حادثات کی صورت میں ایمبولینس اور صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں