Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج وعودہ کی تجدید کےلیے سسٹم میں فیس جمع نہیں ہورہی، کیا کریں؟

خروج عودہ ویزہ سنگل انٹری اور ملٹی پل انٹری دوطرح کے ہوتے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو مملکت سے چھٹی پرجانے کے لیے ایگزٹ ری انٹری ویزہ جسے عربی میں خروج وعودہ کہتے ہیں درکار ہوتا ہے۔ 
خروج عودہ ویزہ سنگل انٹری اور ملٹی پل انٹری دوطرح کے ہوتے ہیں۔ سنگل انٹری ویزے کی بھی دو کیٹگری ہیں جن افراد کے اقامے کی مدت 6 ماہ سے کم ہے انہیں دنوں کے حساب سے ویزہ جاری کیا جاتا ہے۔
وہ تارکین جن کے اقامے کی اپکسپائری مدت 6 ماہ سے زائد ہے انہیں 30 دن 60 اور 120 دن کے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ 
   ایک شخص نے جوازات سے استفسار کیا ‘جنوری 2016 میں سعودی عرب آیا تھا ، کفیل نے ایک سال کا اقامہ بنوا کر دیا اس کے بعد اقامہ تجدید نہیں کرایا، اب کہیں کوئی روزگارنہیں ہے، واپسی کی کیا صورت ہو گی؟  
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی اختلاف کی صورت میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کےمتعلقہ شعبے سے رجوع کریں جو آجر واجیر کے مابین تنازعات کے حل کے لیے قائم کیا گیا ہے‘۔  
واضح رہے سعودی عرب میں قانون کے مطابق اقامے کی تجدید کفیل کے ذمہ ہے۔ اس اعتبار سے کفیل کو چاہئے کہ وہ اقامہ تجدید کرائے۔  
جہاں تک واپس جانے کامسئلہ ہے تو اس کےلیے خروج نہائی لگانا ہو گا، خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ اس وقت تک نہیں لگایا جاسکتاجب تک اقامہ تجدیدنہ ہو۔  
آپ اپنا مسئلہ پاکستانی سفارتخانےکے شعبہ ویلفئیر میں درج کراسکتےہیں۔  
 جوازات کے پورٹل ابشر پرایک شخص نے دریافت کیا ‘اہلیہ خروج وعودہ پرگئی ہیں، ایگزٹ ری انٹری ایکسپائر ہونے میں چند دن باقی ہیں، تجدید کی کوشش کی مگر سسٹم میں فیس جمع نہیں ہورہی کیا کریں؟  
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھاکہ ’وہ تارکین جو خروج وعودہ ویزے پرمملکت سے جاتےہیں اگر وہ اپنے ویزے کی مدت میں توسع کرانا چاہیں تو ان کے لیے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔  

مملکت میں مقیمین کے لیے خروج وعودہ کی فیس جمع کرانے کا آپشن مختلف ہے( فوٹو ایس پی اے) 

بیرون مملکت گئے ہوئے افراد کے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کےلیے ضروری ہے کہ فیس جمع کراتے وقت بینک کے سداد آپشن کو درست طریقے سے استعمال کیاجائے۔  
بیرون مملکت گئے ہوئے افراد کے لیے خروج عودہ کی فس جمع کرانے کے لیے جدا آپشن فراہم کیا گیا ہے جبکہ وہ افراد جو مملکت میں ہوتے ہیں ان کے لیے خروج وعودہ کی فیس جمع کرانے کا آپشن مختلف ہے۔  
درست طریقے کار کو اختیار کرتے ہوئے مطلوبہ مدت کی فیس جمع کرائی جائے جس کے بعد ابشر پورٹل کے ذریعے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی کمانڈ دیں۔  
خروج وعودہ کی ایکسپائری میں توسیع ہونے کی اطلاع اسپانسر کے موبائل فون پرموصول ہوجائے گی علاوہ ازیں جس کا خروج عودہ جاری کیا گیا ہے اس کے موبائل پربھی ایکسپائری میں توسیع کی اطلاع فراہم کی جاتی ہے۔  
خیال رہے بعض افراد خروج وعودہ پرگئے ہوئے اپنے ان اہل خانہ کے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانےکے لیے بینک کے سداد آپشن کا غلط انتخاب کرتے ہیں جس سے انکی فیس ادا نہیں ہوتی اورسسٹم میں خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی کارروائی مکمل نہیں ہوسکتی۔
لازمی ہے کہ بیرون مملکت گئے ہوئے افراد کےخروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانے کے لیے درست کمانڈ کا انتخاب کیا جائے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: