Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کی آمد کے ساتھ فلاحی کام تیز کردیئے جائیں، عبدالعظیم

البدر میموریل کی طرف سے دبئی برانچ کے عہدیدار کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب
 
جدہ(پ ر) البدر میموریل سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دبئی برانچ کے جنرل سیکریٹری کریم الدین کے اعزاز میں عشائیہ د یا گیا۔  مہمان خصوصی  مفتی عبدالرحمن عباسی مکی تھے جنہوں نے اسلامی نکتہ  نظر سے فلاحی کاموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالعظیم  نے ٹرسٹ کے عہدیداروں پر زور دیا کہ رمضان کی آمد  ہے  لہذا  فلاحی کاموں کو تیز تر کریں۔  انہوں نے دبئی سے آئے  جنرل سیکریٹری البدر اور مفتی عبدالرحمن  کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  بے انتہاء مصروفیت کے باوجود انہوں نے  تقریب میں شرکت  کی۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مہمانوں میں شاہد نعیم، رضوان اور اشفاق شامل تھے۔ عہدیداروں میں جنرل سیکریٹری سعودی عرب نزاکت علی شہزاد، محمد امجد، عبدالوہاب، طلال علی ، محمد اکرم، محمد اسحق، عبدالکلیم، محمد  خرم ، منظور حسین نے شرکت کی۔ چیئرمین  نے تمام عہدیداروں کی محنت کو سراہا۔ شان فوڈ کی جانب سے  مہمانوں میں گفٹ  پیک تقسیم کئے۔  آخر میں مفتی عبدالرحمن نے  دعا کی۔ شان فوڈ کے جنرل مینجر محمد موسیٰ  کی والدہ کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مفتی عبدالرحمن عباسی مکی اور عبدالکریم احمد کو اعزاز ی شیلڈ سے نوازا گیا۔
 
 
 
 
 

شیئر: