Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریڈ کریسنٹ کے تربیتی کورسز سے ایک لاکھ 13 ہزار افراد مستفید

تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے مملکت میں 918 تربیتی کورسز اور آگاہی لیکچرز کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے جس سے اس سال ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہوئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے ترجمان عبدالعزیز الصویان نے کہا کہ ’اتھارٹی تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد کے کلچر کو فروغ دینے اور لوگوں کو بیماری کے معاملات سے نمٹنے کے طریقوں سے متعارف کرانے کی خواہشمند ہے‘۔
سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کا مقصد مزید جانیں بچانا اور مصائب کو کم کرنا ہے جس سے کمیونٹیز اور تعلیمی سہولتوں میں صحت کی حفاظت کے ذرائع کو تقویت ملے گی۔ لہذا، اتھارٹی نے ان اداروں میں بیداری پیدا کرنے والے متعدد تربیتی کورسز اور لیکچرز کا انعقاد کیا۔
تعلیمی اداروں میں منعقد کیے گئے 214 تربیتی کورسز میں سے قصیم ریجن نے 52 کورسز کے ساتھ سب سے زیادہ حصہ لیا۔
سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے ترجمان عبدالعزیزالصویان نے کہا کہ ’ اتھارٹی نے اس سے قبل بیداری بڑھانے کے کئی انیشیٹوز شروع کیے ہیں۔ ان انیشیٹو میں سب سے نمایاں ’اے سیف سکول‘ تھا جس کا مقصد تعلیمی نظام میں کام کرنے والے تمام افراد کو تربیت دینا ہے، خواہ وہ اساتذہ ہوں، انتظامی ملازمین ہوں یا طلبہ، انہیں ابتدائی طبی امداد کی بنیادی باتوں سے متعارف کرانا ہے۔ اس انیشیٹو میں تربیتی کورسز اور لیکچرز کا ایک سیٹ فراہم کرنا شامل ہے جو مختلف عمر کے گروپوں کے لیے موزوں ہے‘۔

شیئر: