Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر اتھارٹی عالمی سطح پر کام کرنے کی خواہاں

جلال العویسی جنیوا میں جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے صدر جلال العویسی نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے تحت بین الاقوامی تنظیمی کام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جلال العویسی جنیوا میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کی جنرل اسمبلی کے 23 ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس  ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں 192 سے زیادہ مختلف ممالک میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز اور ادارے شامل ہیں جو اسے دنیا کا سب سے بڑا انسانی نیٹ ورک بناتا ہے۔
اس کا مقصد جنس، نسل، مذہب اور سیاسی وابستگی سے قطع نظر تنازعات، قحط، آفات اور صحت کی ہنگامی صورتحال میں تمام ضرورت مندوں کو سپورٹ اور امداد فراہم کرنا ہے۔
جلال العویسی نے کہا فیڈریشن جس کی بنیاد 1919 میں رکھی گئی تھی کا مقصد انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی، فروغ اور سہولت فراہم کرنا، انسانی مصائب کا خاتمہ اور زلزلے اور سیلاب جیسی آفات کے متاثرین کی مدد کے لیے امدادی کارروائیوں کو نافذ کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے ان مقاصد کو حاصل کرنے میں تقریباً 15 ملین رضاکار فیڈریشن کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
 سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے صدر نے کہا کہ فیڈریشن کی امداد طویل المدتی خدمات، ترقی اور آفات سے نمٹنے کے پروگراموں کے ذریعے سالانہ 160 ملین افراد تک پہنچتی ہے۔
جلال العویسی نے کہا کہ سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کا قیام 80 سال سے زائد عرصہ قبل سعودی عرب میں نیشنل چیریٹیبل ایئر ایمبولینس ایسوسی ایشن کے طور پر حجاج کی خدمت کے لیے کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سے یہ ایک خیراتی انجمن کے طور پر اپنے قیام کے بعد سے کئی مراحل سے گزری یہاں تک کہ یہ ایک مربوط ادارے میں تبدیل ہو گئی جس نے مملکت بھر کے علاقوں تک اپنی خدمات کو آسان بنایا اور اپنی انسانی ہمدردی کی رسائی کو ملک کی سرحدوں سے باہر بڑھا دیا۔

شیئر: