Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر نے ماحولیاتی میثاق پر دستخط کردیے 

دستخط کرنے والے ممالک 7 اہم دفعات کے پابند ہیں(فوٹو ایس پی اے۹
سعودی ہلال احمر کے سربراہ ڈاکٹر جلال العویسی نے جنیوا میں ریڈ کراس اور ہلال احمر کی مجلس انتظامیہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
 یہ اجلاس آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی کے 23 ویں سیشن کے موقع پر سعودی عرب کے مجلس انتظامیہ کا رکن بننے کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے انسانیت نواز تنظیموں کے لیے ماحولیاتی میثاق پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی ہلال احمر کے سربراہ  نے جنیوا میں اجلاس میں شرکت کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

اس کا مقصد ماحولیاتی بحرانوں سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں میں تیزی پیدا کرنا ہے۔ 
ماحولیاتی میثاق کے بموجب دستخط کرنے والے ممالک 7 اہم دفعات کے پابند ہیں۔ بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو تیزی کے ساتھ پورا کرنا، ماحولیاتی بحرانوں کے اثرات سے نمٹنے میں لوگوں کی مدد، کاربن کے اخراج میں تیزی کے ساتھ کمی، ماحولیاتی عمل کے حوالے سے کوشش اور اس میں تعاون، ماحولیاتی خطرات کو سمجھنے اور ان کے حل کی استعداد بڑھانا ہے۔

شیئر: