Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ سونے سے وزن میں کمی

  لندن.... اہم شخصیات اور سیلی بریٹیز وغیرہ کو ورزش کی تربیت دینے کے حوالے سے مشہور ٹرینر جان سلاڈینو کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ زیادہ سونا موٹاپے کا سبب بنتا ہے جبکہ تجربے اور مشاہدے سے یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک عرصہ سے مشہور شخصیات کو ٹریننگ دے رہے ہیں اور اس دوران ان کے پاس ان لوگوں کی بڑی تعداد آئی جو موٹاپے سے پریشان تھے۔ میں نے ایک انوکھا نسخہ انہیں بتایا جس کے طفیل انہوں نے 10 پونڈ تک وزن کم کرلیا۔ وہ برطانیہ کے مشہور فٹنس گروہ ہیں اور سارے شاگرد اس نسخہ کو آزما کر بہت خوش ہیں۔ سلاڈینو کا کہنا تھا کہ اچھی نیند سے انسان تازہ دم ہوجاتا ہے ۔ ہارمون مضبوط ہوجاتے ہیں اور انسان چاق و چوبند نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشہور شخصیتیں اتنی اسمارٹ اور خوش نظر آتی ہیں۔ سلاڈینو کے مطابق سونا ضروری نہیں صرف آنکھیں بند کرلینا بھی کافی ہے۔ 

شیئر: