Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین طواف و سعی کرتے وقت کن امور کا خیال رکھیں؟

سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کے لیے ہدایات جاری کی ہیں( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین حرم کو ہدایت کی ہے کہ’ خانہ کعبہ کا طواف کرتے وقت اطمینان کا مظاہرہ کریں اورمقررہ ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ سکون سے طواف ادا کرسکیں‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کےلیے متعدد نکات پرمشتمل انفوگراف جاری کیا ہے جس میں زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طواف وسعی کرتے وقت کن امور کا خیال رکھیں۔ 
 انفوگراف میں کہا گیا کہ ’زائرین خانہ کعبہ کا طواف شروع کرنے سے قبل اس امرکا جائزہ لیں کہ زیریں مطاف میں اگرجگہ نہیں ہے تو فوری طورپربالائی منزل پرچلے جائیں‘۔ 
طواف شروع کرتے وقت مخالف سمیت سے داخل نہ ہوں۔ طواف کے آغاز کے مقام پر پہنچنے کےلیے اسی رخ سے جائیں جہاں سے دیگر لوگ چل رہے ہیں۔ 
اپنے سامنے والوں سے قدرے فاصلہ رکھیں۔ مطاف کے دائرے میں داخل ہونے کے بعد اپنی لائن یا جس ٹریک پرچل رہے ہیں اس کا خیال رکھیں۔  
طواف ختم کرنے کے بعد مناسب مقام سے مطاف سے نکلیں۔ مطاف کی مخالف سمت نہ چلیں تاکہ طواف کرنے والوں کے ساتھ ٹکراو کی نوبت نہ آئے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ’طواف کے بعد دعا کرنے کےلیے مناسب جگہ کا انتخاب کریں تاکہ طواف کرنے وا لوں کودشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔ 

شیئر: