Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتوں نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کےلئے استعمال کیا، فیس بک

لندن... انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیس بک نے برسوں کی خاموشی کے بعد آخر یہ اعتراف کرلیا کہ حکومتوں نے اسے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا دوسرے ممالک میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے اسے بیلٹ بنا لیاتھا۔ کمپنی کی سیکیورٹی ٹیم کی طرف سے مرتب اور جاری کئے جانے والے وائٹ پیپر میں کہاگیاکہ مختلف حکومتوں اور اداروں نے خطیر رقم خرچ کرکے بہت سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے اور جوپولیٹیکل مقاصد کے حصول کیلئے جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو استعمال کیا۔ یہ حرکتیں جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ اسکے لئے غلط اعدادوشمار پیش کئے جاتے رہے۔ صورتحال اتنی خراب اور تشویشناک ہوگئی کہ کمپنی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں ان حرکتوں کی روک تھام پر بھرپور توجہ دی اور اپنے 30 ہزار اکاونٹس کو معطل کردیا۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں بھی ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کام لیاگیا۔ مذموم مقاصد کے حصول کیلئے فیس بک کے نام پر جعلی اکاونٹس بھی کھولے گئے۔ 

 

شیئر: