Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی نے ہیئر اسٹائل تبدیل کرادیا

بنگلور .... بنگلور میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور لوگ چھوٹے بال رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور انہوں نے باربرز کو خاص طورپر ہدایت کرکے سر کے بال چھوٹے کرائے ہیں۔ زیادہ تر آرمی کٹ اسٹائل کو ترجیح دی جارہی ہے۔ خواتین بھی چٹیا کی جگہ بال چھوٹے کروا رہی ہیں اور وہ کندھے تک بال کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ بنگلور میں باربرز کا کہناہے کہ گرمی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے اور وہ ہم سے اپنے بال چھوٹے رکھنے کو کہتا ہے۔ والدین بھی اپنے بچوں کے بال چھوٹے دیکھنا چاہتے ہیں۔حجاموں کا کاروبار بھی خوب پھلنے پھولنے لگا ہے۔ مختلف باربر شاپس والوں سے بات کرنے سے اندازہ ہوا کہ اس وقت وہاں زیادہ تعداد میں گاہک آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار لوگ ویراٹ کوہلی اسٹائل کے بال بنوانا چاہتے ہیں۔ بنگلور میں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہوا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہند میں بھی موسم گرما شدید ترین اور طویل ترین ہوتا جارہا ہے اور لوگ لمبے بالوں کو پسند نہیں کررہے۔

شیئر: