Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’ھیا‘ کارڈ ہولڈرز عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کرسکتے ہیں‘

ھیا کارڈ ہولڈز کےلیے ویزا گیارہ نومبر سے موثر ہوگا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ’ھیا‘ کارڈ ہولڈرزعمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ کا سفر بھی کرسکتے ہیں۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ میں ویزوں کے اعلی ادارے کے معاون ڈائریکٹر جنرل خالد الشمری نے کہا کہ ’ھیا‘ کارڈ ہولڈرز کے لیے ویزا مفت ہے، اس پر کوئی فیس نہیں تاہم ویزا ہولڈرز کے لیے میڈیکل انشورنس ضروری ہے۔ اس کی کارروائی ویزا پلیٹ فارم سے ہوگی۔‘ 
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ھیا کارڈ ہولڈز کےلیے ویزا گیارہ نومبر 2022 سے موثر ہوگا‘۔ 
قطر میں فٹبال ورلڈ کپ شروع ہونے سے دس دن قبل ھیا کارڈ ہولڈر سعودی عرب آسکتے ہیں۔ 18 دسمبر 2022 کو آخری میچ تک اس ویزے پر مملکت میں قیام ہوسکتا ہے۔ 
یاد رہے کہ قطر میں عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنے کے لیے جاری ’ھیا‘ کارڈ  ہولڈرز کے لیے سعودی عرب کے ویزے کی فیس سرکاری خزانے سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 فیفا ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے ھیا کارڈ لازمی ہے۔ اس کے تحت شائقین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

شیئر: