Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر فٹبال ورلڈ کپ میں ہوٹل ضروریات پوری کر سکے گا؟

دوحہ میں کمروں کی گنجائش کو 28 ہزار سے 45 ہزار تک بڑھایا جانا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے انعقاد کے لیے فلک بوس عمارتوں  پر مشتمل ہوٹلوں کو تیار کیا جا رہا ہے لیکن کورونا وائرس کے باعث پابندیوں نے ہوٹلنگ کی صنعت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق قطر میں کام کی غرض سے بسنے والے غیر ملکی کارکنوں کو وبائی مرض کے دوران ملک سے باہر رکھنے کے ساتھ ساتھ سفری پابندیوں نے اسے اور بھی پیچیدہ بنا دیا ہے۔
قطر میں مقیم ایک ​​ہوٹل کے سابق مالک نے بتایا کہ موجودہ حالات نے عمارتوں کی تیاریوں کو مشکل بنا دیا ہے اور یہ یقین سے نہیں کہاجا سکتا کہ عمارتیں ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل وقت پر تیار ہوجائیں گی۔

دوحہ کے ایک ہوٹل کے مینیجر نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے ان کے منصوبوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور بیرونی ممالک سے ورکرز لانے کے لیے تین سے پانچ ماہ انتظار کرنے پر مجبور کردیا۔
قطر کو امید ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے دیگر خلیجی ممالک اور دنیا بھر سے تقریباً 15 لاکھ تماشائی ایک ماہ قبل سے ایک ماہ بعد تک یہاں موجود رہیں گے۔
لیکن تاحال فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے درکار ہوٹلوں کے کمروں کی ضرورت ابھی باقی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ قطر کے ہوٹل کورونا وائرس کے بحران سے نہیں بچ پائیں گے۔

دوحہ کے ہوٹل مینیجر نے بتایا کہ قطر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹی چھوٹی املاک کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ زیر تعمیر ہوٹلوں نے اپنے غیر ملکی سٹاف میں 30 سے ​​50 فیصد کی کمی کی ہے جس سے یقینی طور پر یہ سب متاثر ہوئے ہیں۔
قطر میں داخلے پرعائد پابندیوں کو جنوری 2021 تک بڑھا دیا گیا ہے اور یہ صورت حال جلد ختم ہونے کی جانب اشارہ نہیں کرتی۔ یہ صورت حال 2019 میں 10 فیصد سے زیادہ پوائنٹس نیچے ہے۔
 ایک اندازے کے مطابق 2022 تک قطر میں ہوٹلوں کے کمروں کی گنجائش کو 28  ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار تک کرنا ہے جس کو برقرار رکھنا ایک مشکل ہدف ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل سمندر میں پانی کے اندر 16 فلوٹنگ ہوٹلز بنائے جائیں گے جن میں مجموعی طور پر 1،600 کمرے فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت قطر کے ہوٹلوں میں صرف 10 فیصد کمرے تھری سٹار ہیں جبکہ 56 فیصد فائیو سٹار ریٹڈ ہیں۔
دوحہ میں قائم ہوٹل کے ایک مالک نے بتایا  ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے آنے والے مہمانوں کی تعداد کے بارے میں کورونا وائرس کے مکمل خاتمے سے قبل کوئی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: