Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دواوں کے پیکٹ پر بریل میں بھی ہدایات درج کی جائیں‘

تمام ادویہ ساز کمپنیوں کوتحریری طور پر ہدایات دی گئی ہیں(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے دوا ساز کمپنیوں کوہدایت کی ہے کہ ’میڈیسن کے بیرونی پیکٹ اور پیکٹ کے اندر موجود معلوماتی پرچے پر نابینا افراد کےلیے بریل میں بھی معلومات فراہم کی جائیں‘۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے تمام ادویہ ساز کمپنیوں کوتحریری طور پرہدایات دی گئی ہیں۔
جاری ہدایات کا مقصد بصارت سے محروم یا کمزور بینائی رکھنے والے افراد کوسہولت فراہم کرنا ہے۔
ادوایہ ساز کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ ’میڈیسن بیرونی ڈبے پردوا کے بارے میں مختصر طور پربریل میں بھی درج کیا جائے جبکہ اندرونی معلوماتی پرچے پر دوا کے جانبی اثرات، نقصانات وفوائد اوراستعمال کے بارے میں ہدایات بھی تفصیل سے دی جائیں‘۔ 

شیئر: