Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد محمد بن سلمان اور جنوبی افریقہ کے صدر کی ملاقات

 جدہ کے قصر السلام پہنچے پر سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو جدہ کے قصر السلام میں جنوبی افریقہ کے صدر سرل راما فوسا کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے قصر السلام پہنچے پر سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی ولی عہد اور جنوبی افریقہ کے صدر نے باضابطہ بات چیت کی۔ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
 قبل ازیں جدہ کے  کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر جنوبی افریقہ کے صدر کا استقبال گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کی۔
جنوبی افریقی صدر کا خیر مقدم کرنے والوں میں ریاض میں متعین جنوبی افریقی سفیر موغوبو دیفید اور جنوب افریقہ میں سعودی سفیر سلطان العنقری بھی شامل تھے۔

شیئر: