Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل اور بادشاہی مسجد کا دورہ، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا اظہار خوشی

سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے فیصل مسجد اور بادشاہی مسجد میں اجتماعات جمع سے خطاب کیا (فوٹو: محمد العیسی، ٹوئٹر)
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد اور لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ڈاکٹر محمد العیسی کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں پاکستان کی پہچان شاہ فیصل مسجد اور بادشاہی مسجد لاہور میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرکے خوشی ہوئی۔‘
باضابطہ دعوت کے ذکر کے ساتھ کی گئی ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’یہ دونوں مساجد فن تعمیر اور نمازیوں کی گنجائش کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتی ہیں۔‘

سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے اکتوبر کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اپنے 10 روزہ قیام کے دوران انہوں نے ملک کے مختلف شہروں میں متعدد سرگرمیوں میں شرکت کی۔
دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے ڈاکٹر محمد العیسی کو ہلال پاکستان کا اعزاز بھی تفویض کیا گیا۔

شیئر: