Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ستمبر میں آلو اور فروزن چکن سمیت 128 اشیا مہنگی، محکمہ شماریات کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق 35 اشیا اور خدمات کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی محکمہ شماریات نے ستمبر 2022 کے دوران مملکت بھر میں اشیائے صرف اور مختلف خدمات کے اوسط نرخوں سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔
عکاظ اخبا رکے مطابق محکمہ شماریات نے کہا کہ’ ستمبر میں 128 اشیا اور خدمات کے نرخوں میں اضافہ جبکہ 35 اشیا اور خدمات کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی‘۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ’یہ اعدادوشمار 169 اشیا اور خدمات  کے حوالے سے ہیں جنہیں دس زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے‘۔
کھانے پینے کی 92 اشیا کے نرخوں کے حوالے سے محکمہ  شماریات نے بتایا کہ ’آلو کی قیمت میں 65 سے 95 فیصد اور فروزن چکن میں 22 تا 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘۔
علاوہ ازیں امریکی چھوٹی الائچی کے نرخوں میں 20.10  فیصد  جبکہ انڈین الائچی کی قیمت میں 15.68 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
محکمہ شماریات نے بتایا کہ’ تعمیراتی سامان میں 27 اشیا کی قیمتیں زیادہ اور11 اشیا کے نرخ کم رہے ہیں‘۔
ملبوسات کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’7 اشیا کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف نجی خدمات بھی ستمبر میں مہنگی رہی ہیں‘۔

شیئر: