Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’آپ‘‘ میں کوئی اختلاف نہیں، کیجریوال

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ دہلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے کہا ہے کہ میرے اور پارٹی کے سینیئر رہنما کمار وشواس کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جو یہ افواہیں پھیلا رہے ہیںوہ پارٹی کے دشمن ہیں۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے پارٹی میں اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمار وشواس میرے چھوٹے بھائی ہیں ، کچھ لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہمارے درمیان اختلافات ہیں۔ایسے لوگ پارٹی کے دشمن ہیں ۔ کمار اور میں ایک ہیں اور ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ امانت اللہ خان نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا تھاکہ کمار بسواس پارٹی پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیئر: