Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: لیبر مقدمات کی سماعت کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل

دوحہ: قطری وزیر محنت اورسماجی امور ڈاکٹر عیسی بن سعد الجفالی نے کہا ہے کہ وزارت کے تحت بہت جلد لیبر مقدمات کی سماعت کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ لیبر مقدمات کی جلد از جلد سماعت اور فیصلوں کے لئے وزارت محنت وسماجی امور کی طرف سے جج نیز اعلی عدالت کی طرف سے دو ججز کا تعین کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بات قطر میں یوم مزدوراں کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر میں لیبر کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ قطر ان ممالک میں سرفہرست ہے جنہوں نے لیبر کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنارکھا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: