Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: بچے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر ہندوستانی ڈرائیور گرفتار

دبئی: دبئی پولیس نے بچے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر ہندوستانی تارک وطن کو گرفتار کرلیا۔ دبئی پولیس میں شعبہ ٹریفک کے سربراہ جنرل محمدسیف الزفین نے مقامی اخبار الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تارک وطن کو اپنے بچے کو گاڑی کی چھت سے سر نکالنے کی اجازت دے کر اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے۔ دبئی پولیس نے اس خلاف ورزی کو راڈار کے ذریعہ ریکارڈ کرکے اسے گرفتار اور گاڑی کو ضبط کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیر کو صبح 9بجے ام سقیم شاہراہ پر راڈار کے ذریعہ دیکھا گیا کہ ایک شخص نے اپنی گاڑی کی چھت سے 5سالہ بچے کو سر باہر نکالنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ خلاف ورزی ریکارڈ کرنے پر آپریشن روم نے فوری طور پر گشتی پولیس کو گاڑی کی نمبر پلیٹ اور دیگر معلومات فراہم کیں جن کی بنا پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: