Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے الجزائری وزیر خارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوڈو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے سنیچر کو ریاض میں الجزائر کے وزیر خاجہ رمطان لعمامرہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب لیگ کی وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں بردادر ملکوں سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاقائی اوربین الاقوامی  پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

علاقائی اوربین الاقوامی سطیح پر ہونے والی نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں الجزائر کے سفیرعبداللہ البصری اورعرب لیگ میں مملکت کے مستقل نمائندے عبدالرحمن الجمعہ بھی موجود تھے۔

شیئر: