Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں بارڈر سیکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی، غیر ملکی گرفتار

دراندازوں کے ساتھ  تعاون پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے جازان ریجن کے علاقے احد المسارحہ میں پولیس نے ایک ایتھوپین باشندے کو بارڈر سیکیورٹی سسٹم کی تین خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق جازان ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ قانون کے مطابق غیرقانونی طور پرمملکت کی سرحد عبور کرنے والے دراندازوں کوکسی قسم کی نقل وحمل یا قیام وروزگارکی سہولت فراہم کرنے والے بھی قانون شکنی کےمرتکب تصور کیے جاتے ہیں‘۔ 
قانون کےمطابق دراندازوں کے ساتھ  تعاون پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
علاوہ ازیں وہ مکان جہاں دراندازوں کوقیام کرایا جاتاہے یا وہ گاڑی جس کے ذریعے انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے اسے بھی بحق سرکارضبط کرلیا جاتا ہے۔  

شیئر: