Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلیے وزارت افرادی قوت کے اقدامات

وزارت نوجوانوں کے حوالے سے ترقیاتی حکمت عملی تیار کررہی ہے(فوٹو اخبار 24)
 سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ’ معاشرے کی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار، ان کی شراکت کو یقینی بنانے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ان کے اقدامات اور افکار کو اپنانے میں ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ریجن کونسل کے نوجوانوں سے مباحثے کے دوران انہوں نے کہا کہ’ وزارت  افرادی قوت مملکت کے تمام علاقوں میں  نوجوانوں کی مدد اور انہیں بااختیار بنانے کا عمل جاری رکھے گی’۔
’وزارت انہیں اپنی صلاحیت اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرے گی اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں سے تعاون کرے گی‘۔ 
احمد الراجحی نے کہا کہ’ یوتھ کونسل  کے پروگرام کے باعث معاشرے میں ترقیاتی عمل مضبوط ہوگا اور نوجوان بڑھ چڑھ کر قومی کردار ادا کریں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ وزارت نوجوانوں کے حوالے سے ترقیاتی حکمت عملی تیار کررہی ہے جس سے سعودی نوجوانوں کے بیشتر خواب پورے کرنے میں مدد ملے گی‘۔

شیئر: