ہندوستانی فوج کنٹرول لائن پر توپخانہ لاسکتی ہے
نئی دہلی .... ہندوستانی فوج کے ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے 2ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت پر پاکستان کو جواب دینے کا ایک آپشن یہ ہے کہ وہ اپنا توپخانہ کنٹرول لائن پر لائے اور پاکستانی چوکیوں کوتباہ کرے اور ہمسایہ ملک کی فوج کو زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچائے۔ فوج نے متعدد مواقع پر پہلے بھی ایسا کیا ہے۔ فوج نے پچھلے سال اکتوبر میں سپاہی بلدیپ سنگھ کو کپواڑہ ضلع میں ہلاکت اور لاش مسخ کئے جانے کے بعدبوفورز توپوں سے گولہ باری کرکے کئی پاکستانی فوجی چوکیوں کو تباہ کیا تھا۔2015ءمیں بھی ہند پاکستان کی اشتعال انگیز ی پر اپنی فوج کو کنٹرول لائن پر تعینات کرچکا ہے۔