Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کا ریاض سے ملتان اور کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز

ہر سوموار کو ملتان اور جمعے کو کراچی کے لیے پی آئی اے کی پرواز روانہ ہو گی (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ملتان اور کراچی کے لیے ہفتہ دار دو پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔
 پی آئی اے کے سیلز مینیجر شیخ ارشد نے اردو نیوز کو اس حوالے سے بتایا کہ ’قدم مسافروں کے دیرینہ مطالبے پر اٹھایا گیا ہے اور باقاعدہ طور پر پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘
ان کے مطابق ’ہر سوموار کو ریاض سے ملتان کے لیے پرواز روانہ ہوا کرے گی۔‘
کراچی کی فلائٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’ہر جمعے کو ریاض سے پی آئی اے کی پرواز کراچی پہنچا کرے گی۔‘

شیئر: