Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ یونان میں ’آئی آف دی  فالکن 3‘ مشق میں شرکت کرے گی

وزارت کا کہنا ہہے کہ متعدد لڑاکا طیارے مشقوں میں شامل ہوں گے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’یونان میں ’آئی آف دی  فالکن 3‘ فوجی مشقوں میں سعودی عرب کا فضائی دستہ شرکت کرے گا۔ متعدد لڑاکا طیارے مشقوں میں شامل ہوں گے‘۔
وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ ایف 15 ساخت کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ سعودی فضائیہ کا دستہ جنگی مشقوں میں شامل ہوگا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ مشقوں کا مقصد عسکری تجربات کا تبادلہ اور حربی استعداد کا معیار بلند کرنا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ مارچ 2021 کے دوران سعودی عرب یونان کے سودا ایئر بیس پر ہونے والی فوجی مشقوں ’آئی آف دی  فالکن 1‘  میں شرکت کرچکا ہے۔ 
’آئی آف دی  فالکن ‘سعودی عرب اور یونان کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی فضائی مشقیں ہیں۔
اس کا مقصد فضائی، تکنیکی اور امدادی دستوں کی مہارت بہتر بنانے اور تمام مہیا شعبوں میں تجربات کا تبادلہ ہے۔

شیئر: