Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں کو خلائی سفرپربھیجنے کی تیاری

خلائی سفرکاآغاز آئندہ برس یکم مئی کو کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
 امریکی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ نے کہا ہے کہ آئندہ سال  2023 میں 2 سعودی خلا نوردوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن آئی ایس ایس بھیجا جائے گا۔ دونوں کو اس حوالے سے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ناسا کے کمرشل پروگرام کی ڈائریکٹر انجیلا ہارٹ نے بتایا کہ دو سعودی خلا نورد سپیشل مشن Ax-2 کا حصہ ہوں گے ۔
خلائی سفر یکم مئی 2023  کو شروع ہوگا جس میں مجموعی طورپر4 خلا نوردوں کو بھیجا جائےگا۔ 
ناسا نے  سعودی خلا نوردوں کے نام ظاہر نہیں کیے البتہ یہ کہا کہ 17 اکتوبر سے خلائی مشن کی مشقیں شروع کردی گئی  ہیں۔ دونوں خلا نورد اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ 
ناسا کا کہنا ہے کہ سپیشل مہم پر جانے والے  تمام خلا نوردوں کے نام مہم کے منتظم ادارے کی رسمی منظوری کے بعد بتائے جائیں گے۔ 

شیئر: